حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریگی، احمد حسین ڈیہڑ 

حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریگی، احمد حسین ڈیہڑ 

  

  ملتان (  نیوز  رپورٹر  ) تحریک انصاف کے ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑنے NA154 موضع فیروزپور چاہ ٹھل وال پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کر نے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کرپشن اور بحران پیدا کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نر می نہیں کی جائے گی ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔مزید کہا کہ میرا حلقہ میر ا گھر ہے اور اس حلقے کے (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

مسائل میرے مسائل ہیں جن کو جلد از جلد حل کرنا میر ا مشن ہے میرے ڈیرے کے دروازے ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے کھلے ہیں۔ ایسے مسائل جو اب تک صرف مسئلہ ہی تھے سابقہ حکومتوں نے عوام سے ووٹ لے کر ان مسائل کے حل کی طرف توجہ نہیں دی اور سابقہ حکومتوں کے نمائندوں نے ترقیاتی کاموں کے فنڈ سے اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کیا جس کی وجہ سے مسائل بڑھتے گئے۔ مگر اب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔اس موقع پرسابق چیئرمین ملک جمشید لابر،محمد شفیع تھہیم،عرفان تھہیم، غلام عباس تھہیم، ڈاکٹر شبیر ہانسلہ، عمر تھہیم، اعجاز احمد، ارسلان تھہیم،چوہدری نصیرنے بھی اظہار خیال کیا۔ چوہدری نذیر، قاری مرید حسین ہمڑ، محمد بلال، سلیم اختر،رانا جنگ شیر،ملک عاشق،محمد اجمل، خضر عباس، محمد آصف، گل شیر ودیگر نے شرکت کی۔

احمد حسین ڈیہڑ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -