آزاد کشمیرالیکشن میں جیت شفافیت‘دیانتداری کی فتح،احمد ولید بخاری 

  آزاد کشمیرالیکشن میں جیت شفافیت‘دیانتداری کی فتح،احمد ولید بخاری 

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیرسے) کو آرڈنیٹر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس سیداحمد ولید بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں کامیابی حاصل کرکے ثابت کیا ہے کہ پی ٹی آئی پورے پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے،انہوں نے شاندار کامیابی پروزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان کشمیر کا مقدمہ مزید بہترطریقے کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کریں گے سیداحمد ولید بخاری نے کہا کشمیرکے عوام نے وزیراعظم عمران خان کی سچی اور ایماندار قیادت پراپنے بھرپوراعتماد کا اظہارکیا،آزاد کشمیرالیکشن میں جیت شفافیت اوردیانتداری کی فتح ہے، گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیرمیں بھی عوام نے چوروں اورلٹیروں کی منفی سیاست کومسترد کردیا مخالف جماعتوں کے ریاست مخالف بیانیے کوعبرتناک شکست ہوئی انہوں نے کہاآزاد کشمیر کے عوام نے کرپشن زدہ عناصر کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی الیکشن کے نتائج نے ثابت کر دیا عوام تحریک انصاف کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں، ثابت ہو گیا کہ کشمیری عوام شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں، تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت آزاد کشمیر کے عوام میں سرخرو کیا ہے۔

ولید بخاری 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -