آر پی او کا اردل روم، متعدد ملازمین کی سزائیں ختم

 آر پی او کا اردل روم، متعدد ملازمین کی سزائیں ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان (  وقا ئع نگار)ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے اردل روم کے دوران پولیس افسران و ملازمین کو دی گئی سزاں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے ریجنل  پولیس آفیسر نے کہا کہ پولیس سروس ایک عبادت ہے قانون شکنی کرنے والے پولیس افسران کو سخت احتسابی عمل سے گزرنا پڑتا ہے ضروری ہے کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس کا(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
 احتسابی عمل بہت سخت ہے پولیس افسران اس سے بچیں اور فرائض اللہ کی خوشنودی اورخلق خدا کو انصاف کی فراہمی کے لئے سر انجام دیں،اردل روم میں انسپکٹر محمد جہانگیر کی ایک سال سروس ضبطگی کی سزا کو ختم کر دیا ٹی ایس آئی عمران گل نیازی کی سزا سنشور میں تبدیل کردی سب انسپکٹر آصف شہزاد کی سنشور کی اپیل خارج کر دی سب انسپکٹر علی حسن گیلانی کی سزا ختم کرتے ہوئے سنشورکی دو اپیلیں منظور کی گئیں ٹی ایس آئی فیضان علی رضاکی سالانہ انکریمنٹ روکنے کے خلاف اپیلیں منظور کر لی گئیں ملتان کیسب انسپکٹر غلام مصطفی کی ایک سال سروس ضبطگی کی سزا میں تخفیف کرتے ہوئے 06 ماہ سروس ضبطگی میں تبدیل کر دیا لودھراں کے سب انسپکٹر نزاکت علی کی بھی ایک سال سروس ضبطگی کی سزا کو 06 ماہ میں تبدیل کر دیا ملتان کیسب انسپکٹر شوکت حیات کی ایک سال کی ترقی روکنے کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی خانیوال کیسب انسپکٹر عامر سہیل کی اپیل بر خلاف سنشور خارج کی گئی لودھراں کیسب انسپکٹر عبدا لغفار کی سزا تنزلی عہدہ ASI کو روکے جانے ایک سال ترقی میں تبدیل کر دیا۔سب انسپکٹر نذر حسین خانیوال کی اپیل بر خلاف تنزلی عہدہ ASI خارج کی گئی۔ ملتان کیسب انسپکٹر محمد ادریس کی ملازمت سے برخاستگی کی سزا کوعارضی طور پر معطل کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری افسر مقر ر کیا گیا ہے۔سب انسپکٹر محمد اسماعیل لودھراں کی سزا تنزلی تنخواہ دو اسٹیج کو سروس ضبطگی دو سال میں تبدیل کر دیا۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد رمضان ملتان،عبدالرزاق،وحید حسین اور غلام سرور ملتان کی اپیلیں بر خلاف سزا روکے جانے انکریمنٹ ایک سال خارج کی گئی۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر بہاول بخش ملتا ن کی اپیل برخلاف روکے جانے انکریمنٹ ایک سال منظور کی گئی۔ASI جاوید اقبال خانیوال کی اپیل بر خلاف سزا سروس ضبطگی دو سال منظور کی گئی اور سزا ختم کی گئی۔ASI محمد اکرم لودھراں کی سزا سروس ضبطگی 06 ماہ کو ختم کر دیا۔ASI غلام عباس خانیوال کی سزا سروس ضبطگی ایک سال سے کم کر کے 06 ماہ کر دیا۔ASI محمد افضل خانیوال کی سزا سروس ضبطگی دو سال کو کم کر کے ایک سال کر دیا گیا۔ہیڈ کانسٹیبل مظہر محمود،محمد احسان،لیڈی کانسٹیبل کبری بی بی اور ڈرائیور محمد اعجاز لودھراں کی اپیلیں بر خلاف سروس ضبطگی 06 ماہ منظور کی گئی اور سزا ختم کر دی گئی۔ہیڈ کانسٹیبل اعجاز ناصر وہاڑی کی سزا تنزلی عہدہ کانسٹیبل کو ختم کر کے سروس ضبطگی ایک سال میں تبدیل کیا گیا اور یہ 06 ماہ تک پولیس لائن میں ڈیوٹی کرے گا۔کانسٹیبل ارشد عباس وہاڑی اور کانسٹیبل عامر عباس ملتان کو سزا برخاستگی کی اپیلیں خارج کر دیں۔
سزائیں ختم