ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق کا رشکئی اکنامک زون کا دورہ

    ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق کا رشکئی اکنامک زون کا دورہ

  

مردان (بیورورپورٹ)ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق کا رشکئی اکنامک زون کا دورہ، اورغیر ملکیوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر محمد اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق نے رشکئی اکنامک زون کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ڈی ایس پی اکوڑہ ارشد احمد اور دوسرے پولیس افسران انکے ہمراہ تھے۔ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق نے غیر ملکیوں کو فراہم کردہ سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے سی پیک کے حدود اور سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی ڈی آئی جی نے کانسٹیبلان کے رہائشی باریکس کا معائنہ کرکے انکو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔غیر ملکی وفد سے ملاقات کرکے اُن سے فراہم کردہ سیکیورٹی اور کام کے بارے میں معلومات حاصل کی۔غیر ملکی باشندوں نے سیکورٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیاڈی آئی جی یاسین فاروق نے موجود افسران اور جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور جانفشانی سے کریں۔غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -