ضلع کچہری، دو پارٹیاں آمنے سامنے، وکلاء کی بروقت انٹری 

ضلع کچہری، دو پارٹیاں آمنے سامنے، وکلاء کی بروقت انٹری 

  

   ملتان (خصو صی رپورٹر) ضلع کچہری ملتان میں ضمانتیں حاصل کرنے آئی دو پارٹیوں کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ شدید لڑائی کی شکل اختیار کرگیا تاہم وکلا نے بیچ بچا کراکے معاملہ کو رفع دفع کرادیا۔ تفصیل کے (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

مطابق ایڈووکیٹ عبدالرزاق ڈوگر کا ملزمان ممتاز شاہ، شیر محمد عرف شیرو، عابد اور شاہد کے ساتھ ممتاز آباد کے علاقے میں پلاٹ کا تنازعہ ہے۔عید سے ایک روز قبل پلاٹ پر ہی لڑائی ہوئی جس پر تھانہ ممتاز آباد پولیس نے وکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا بعد ازاں دوسری پارٹی کی درخواست پر کراس ورشن بھی درج ہوگیا دونوں پارٹیاں مقدمہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے عبوری ضمانتیں حاصل کرنے کے گزشتہ روز سیشن کورٹ آئی جہاں ملزمان نے ضمانت حاصل کرنے کے بعد احاطہ عدالت میں وکیل کے ساتھ تلخ کلامی کی جس پر موقع پر موجود وکلا نے معاملہ رفع دفع کرادیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

انٹری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -