مقابلے، 5ہزار سٹوڈنٹس میں کائنات ممتاز کی پہلی پوزیشن

 مقابلے، 5ہزار سٹوڈنٹس میں کائنات ممتاز کی پہلی پوزیشن

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)برین آف صادق آباد کے مقابلوں میں 5ہزار طلباو طالبات میں کائنات ممتاز نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، مجموعی طو ر پر 165سرکاری و غیر سرکاری سکولوں نے تحصیل بھر سے اس ایونٹ میں حصہ لیا تھا۔ تفصیل کے مطابق نجی کالج کے زیر اہتمام برین آف صادق آباد کے پانچویں مقابلے میں کائنات ممتاز نے اول پوزیشن حاصل کی اس موقع پر مہمان خصوصی وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

 رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر تھے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف، معروف کلچر ل پروموٹر اکمل شاہد کنگ،پرنسل ادارہ ہذا چودھری محمداشرف، ندیم عباس چیمہ، میاں شریف راشد، خالد بن سعید، رانا خالد محمود، شکیل احمد جتالہ، سید سجاد بخاری، میڈم افشاں ناز،مزمل اقبال، میڈم ساجدہ شریف،فرحان اقبال، آصف ستار،رفیع رضا، بھی تقریب میں موجود تھے، اس موقع پر مہمان خصوصی وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برین آف صادق آباد جیسے مقابلے بچوں کے لیے مشعل راہ ہیں،ایسے مقابلوں کا انعقاد ملک بھر میں ہونا چاہیے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق بچوں کو ٹیکنیکل تعلیم کی طرف بھی راغب کرنے چاہیے۔ اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف کا تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ صادق آباد میں برین آف صادق آباد جیسے میگا ایونٹ کا انعقاد کسی اعزاز سے کم نہیں،کالم نگار،  اکمل شاہد کنگ کا کہنا تھا کہ ہم نے برین آف صادق آباد کا پودا 5 سال نجی کالج کے ساتھ مل کر لگایا جو آج ایک تناور درخت بن چکا ہے۔ پرنسپل ادارہ ہذا چودھری محمد اشرف نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام شرکا اور معززین جنہوں نے تقریب میں شرکت کی میں دل کی عمیر گہرائیوں سے ان کا مشکور ہوں۔پروفیسر صابر ملک، محمد انور فاروق، شاہد امیر شاہد، طاہر امیر، طاہر عمیر مشتاق نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ برین آف صادق آباد کا پروگرام دو کیٹگری میں منعقد کیا گیا ایک گورنمنٹ اور دوسرا پرائیویٹ دونوں کیٹگری کے ٹاپ 10 بچوں کو ادارہ کیطرف سے 10 ہزار کیش پرائز جبکہ ان کی دو سال ہائر ایجوکیشن مفت دینے کا بھی اعلان کیا گیا، کائنات ممتاز جو سب سے زیادہ نمبر لے کر برین آف صادق آباد 2021 منتخب ہوئی اس کے لیے ادارہ ہذا کی طرف سے ایک عدد موٹر سائیکل اور دو سالہ ہائر ایجو کیشن فری دینے کا بھی ادارہ کی طرف سے اعلان کیا گیا۔

پہلی پوزیشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -