آزاد کشمیر الیکشن میں چوروں کی منفی سیاست ختم، ندیم قریشی 

آزاد کشمیر الیکشن میں چوروں کی منفی سیاست ختم، ندیم قریشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (  نیوز  رپورٹر  ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی بھرپور کامیابی آزاد کشمیر کے عوام کی وزیر اعظم عمران خان کی سچی اور ایماندار قیادت اور ان کے بیانیے پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ اپنے ایک بیان میں آزاد کشمیر میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
شفافیت اور دیانتداری کی فتح ہوئی ہے۔ یہاں کی عوام نے چوروں اور لٹیروں کی روائتی اور منفی سیاست کو ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے نتائج سے ثابت ہو گیا کہ عوام تحریک انصاف کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں اور انشااللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کو مسترد کرکے ان کی پالیسیوں اور بیانیے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی شاندار کارکردگی اور عوام دوست اقدامات کی وجہ سے ہی آزاد کشمیر کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو سرخرو کیا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ عالمی سطح پر ان کے مفادات اور موقف کی بہترین ترجمانی وزیراعظم عمران خان ہی کرتے ہیں اور کر سکتے ہیں۔ محمد ندیم قریشی نے کہا کہ اپوزیشن اپنی واضح شکست اور عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم کو خم کرے اور بیان بازی سے گریز کرتے ہوئے جمہوری روایات کی پاسداری کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے ریاست مخالف سوچ کو مسترد کرکے پاکستان دوستی کا ثبوت دیا ہے۔
ندیم قریشی