پیر محل، موٹر وے پر کار کو حادثہ، 12سالہ بچی سمیت 3افراد جاں بحق 

پیر محل، موٹر وے پر کار کو حادثہ، 12سالہ بچی سمیت 3افراد جاں بحق 

  

 پیرمحل(نمائندہ خصوصی +نمائندہ پاکستان)مو ٹروے پر کار کو حادثہ،12سا لہ بچی سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ باپ بیٹے سمیت 2افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیل کے مطا بق ملتان سے لا ہور جا نیولی کا ر سوار فیملی رجا نہ انٹر چینج کے قریب المناک حادثہ کا شکار ہو ئی،کار تیز رفتاری کی وجہ سے موڑ کاٹتے ہو ئے بے قا بو ہو کر الٹ گئی۔حادثہ میں 12سا لہ بچی جنت زہرہ، 43سا لہ خا تون سیدہ حنیفہ اور ضامن نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے مو قع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ مظاہرحسین اور حذاق منیر شدید زخمی ہوئے۔حا دثہ کی اطلاع ملتے ہی مو ٹروے پو لیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو گا ڑی سے نکال کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹو بہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا۔

کارحادثہ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -