حادثے، دولیویز اہلکاروں سمیت 7افراد جاں بحق، نہر سے لاش برآمد 

حادثے، دولیویز اہلکاروں سمیت 7افراد جاں بحق، نہر سے لاش برآمد 

  

  

 کبیروالا، دھنوٹ، صادق آباد، کچا کھوہ، خانیوال، راجن پور، روجھان، دو کوٹہ، رحیم یارخان، ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار، بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی، ڈسٹرکٹ رپورٹر) تیزرفتاری کے باعث بے قابو موٹرسائیکل درخت سے ٹکراگیا۔ ایک نوجوان جاں بحق۔ دو زخمی۔ نشتر۔ملتان تفصیل کے(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 مطابق گزشہ شام بستی حسین باد کا17سالہ رہائشیمحمدعثمان ولدمحمدرمضان اپنے کزنوں محمداحسان ولداسلم اوراحسن ولدیاسین کے ہمراہ موٹرساء کل پر سوار رشتہ داروں کو مل کرگھرواپس رہے تھے کہ ملتان روڈتین کسی کے نزدیک موٹرسائیکل بے قابوہوتے سڑک کنارے درخت سے جاٹکرایا۔حادثہ میں محمدعثمان زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرخالق حقیقی سے جاملا جبکہ اسکے دونوں کزن شدیدزخمی ھو گئے جنہیں نشترہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ دھنوٹ کے مقامی راؤ محمد یامین اپنے دوستوں کے ہمراہ  لاہور سے گھر آرہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی الٹ گئی اور موٹر وے سے نیچے گر گئی۔اس حادثے میں راؤ محمد یامین دم توڑ گئے۔ان نمازِ جنازہ گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول دھنوٹ کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں مذہبی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت لوگوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔ جبکہ حادثے میں  لیاقت علی خاں بلوچ  (چوکی مستی) SST ٹیچر کی ایک ٹانگ اور بازو، محمد شریف DM ٹیچر کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی  اور محمد یوسف کو معمولی چوٹیں آئیں۔) راجن پور،انڈس ہائی وے پر مسافر کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم، 2 افراد موقع پر جانبحق جبکہ تیسرے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ریسکیو زرائع کے مطابق تیسرے سوار کی حالت تشویشناک ہے جان بحق دونوں مسافر ایف سی کے ملازم بتاے جاتے ہیں جو ضلع راجن پور سے صوبہ بلوچستان جا رہے تھے حادثہ کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے  نواحی اڈہ نوایل ملتان میلسی روڈ پر ٹریکٹر نمبر 485 او کے ایس جو کے خراب تھا  اور ٹرالی بھی اینٹوں سے لوڈ تھی ٹریکٹر ڈرائیور نے نا اہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کو روڈ پر ہی کھڑا کر دیا تھا کہ اعلی الصبح 4بجے  میلسی سبزی منڈی میں سبزی لے کر  جانے والا شہہ زور ڈالا اس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ڈالا کا ڈرائیور محمد آصف ولد غلام حسین مرحوم قوم جھاوں سکنہ چک نمبر 273 ڈبلیو بی تحصیل دنیاپور موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس چوکی دوکوٹہ نے اطلاع ملتے ہی ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔نہر میں ڈوبنے والے شخص کی نعش برآمد، ریسکیو1122نے نعش نکال کر لواحقین کے حوالے کردی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز خانیوال کے نواحی علاقہ کچاکھوہ وہاڑی موڑ میلسی لنک کینال میں ڈوبنے والے شخص کی نعش برآمد ہوئی جیسے ریسکیو1122نے نکال کر نعش کو لواحقین کے حوالے کردیا نعش کی شناخت محمد شفیق ولد محمدر فیق سکنہ22/10Rکے نام سے ہوئی جبکہ متعلقہ پولیس مصروف کارروائی ہے۔ پیٹرول پمپ پر ڈیوٹی کے دوران گارڈ سے گولی چل جانے پر خود کو لگ گئی موقع پر جاں بحق ریسکیو اہلکاروں نے موت کی تصدیق کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق بستی میاں صاحب کا رہائشی حافظ جاوید منٹھار روڑ پر واقع پیٹرول پمپ پر سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتا تھا کہ اس سے اچانک گولی چل گئی اور اسے خود کو لگ گئی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع فراہم کر دی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر موت کی تصدیق کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر 123 دس آر میں رانا عباد علی کے بیٹوں کی شادی پر مہندی کے فنکشن پر اونچی آواز میں سانڈ سسٹم چلانے پر 15 کی کال پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے موقع سے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دلہا کے والد سمیت 11 افراد کے خلاف سانڈ سسٹم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا، جن میں 12 سالہ لڑکا محمد اعظم ولد حافظ عبدالرشید بھی شامل تھا، گزشتہ روز ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا، عدالت کی طرف سے 12سالہ ملزم محمد اعظم کی ضمانت لے لی گئی مگر رہائی نہ ہوسکی، 12سالہ بیٹے کی رہائی نہ ہونے پرپل 137 کی مسجد کا امام ملزم اعظم کا والد حافظ عبدالرشید جہانیاں عدالت سے گھر واپسی پر ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا، والد کی وفات کے بعد نماز جنازہ سے قبل محمد اعظم کی رہائی کی روبکار ملتان سنٹرل جیل پہنچنے پر رہا کردیا گیا، جس کے بعد متوفی حافظ عبدالرشید کو نماز جنازہ ادایگی کے بعد چک نمبر 123 دس آر میں سپرد خاک کردیا گیا، نمازِ جنازہ میں سیاسی سماجی عوامی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -