خاوند کی ڈانٹ، خاتون کی زہر کھا کر خودکشی، ورثاء کا کارروائی سے انکار
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)خاوند کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 17 سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، لڑکی کے والد نے کاروائی کرانے سے انکار کردیا،ضروری کاروائی کے بعد پولیس نے نعش ورثا کے(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
حوالے کر دی تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع کوٹلہ کے رہائشی محمد اسماعیل ماچھی کی بیٹی مہرین بی بی کی شادی رشتہ دار فرید ماچھی کے بیٹے اعجاز حسین سے ہوئی تھی،2 روز قبل اعجازحسین ماچھی نے بیوی کواپنے والد غلام فرید ماچھی کے لیے روٹی پکا کر دینے کا کہا،روٹی دینے میں دیر کرنے پر اعجاز حسین نے بیوی مہرین بی بی کو ڈانٹا جس سے وہ دلبرداشتہ ہو کر کمرے میں چلی گئی اور کمرہ میں رکھی گندم والی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی تشویشناک حالت کے باعث اسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو لایا گیا تاہم حالت ٹھیک نہ ہونے پر اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی،جاں بحق ہونے والی مہرین بی بی کے والد اسماعیل ماچھی نے پولیس کاروائی کرانے سے انکار کردیا جس پر پولیس سٹی کوٹ ادو نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ضروری کاغذی کاروائی کرتے ہوئے نعش کو ورثا کے حوالے کردیا۔
خودکشی