پولیس ملازمین کی پروفائلنگ کیلئے ا جلاس

پولیس ملازمین کی پروفائلنگ کیلئے ا جلاس

  

  ملتان (وقا ئع نگار)سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی سربراہی میں سی پی او آفس میں پولیس ملازمین کی سائیکالوجیکل پروفائلنگ کے لیے جلاس منعقد  ہوا ہے۔(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

اجلاس میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بہاالدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر سروت، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب ڈاکٹر امبرین، سائیکیٹری وارڈ نشتر ہسپتال سے ڈاکٹر نعیم  نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں طے پایا کہ آئندہ چند دنوں میں پولیس ملازمین کی سائیکالوجیکل پروفائلنگ کی جائے گی تا کہ ان کے مسائل کا اندازہ لگایا جا سکے اور ان کی ویلفئیر کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا سکیں۔پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے انچارج سیکیورٹی شبانہ سیف بطور فوکل پرسن اپنے فرائض سر انجام دیں گی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -