آزاد کشمیر الیکشن، نتائج زمینی حقائق کے برعکس ہیں، سینیٹر حافظ عبدالکریم

آزاد کشمیر الیکشن، نتائج زمینی حقائق کے برعکس ہیں، سینیٹر حافظ عبدالکریم

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)سیلیکٹیڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی،بیروزگاری اور عدم تحفظ کے سوا کچھ نہیں دیا کشمیر الیکشن کے نتائج زمینی حقائق کے بر عکس ہیں جس سے بھارتی اقدام کو تقویت ملے گی وزیر اعظم کا ریفرنڈم کا اعلا ن بھی کشمیر پر بھارتی اقدام کو تقویت دے (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

گا یہ بات مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے ممبر میو نسپل کارپوریشن سرمد سلیم خوجہ،مسلم لیگ یوتھ ون گ کے صوبائی سینئر نائب صدر اسامہ عبد الکریم اور دیگر کے ہمراہ سابق ڈپٹی میئر شیخ اسرا ر احمد کی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی کے مو قع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی اس موقع پرچیئر مین احمد حسن ورک،حاجی محمد اکبر خان چانڈیہ،نیو سبزی منڈی کے صدر چوہدری ریاض احمد،شاہد فریدخٹک،قیصر عباس ایڈووکیٹ،شیخ سلیم ایڈووکیٹ،کونسلر شیخ ثمر، مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ طارق اسماعیل، چوہدری محمد حنیف،حاجی جہانگیر،غلام مصطفی رنگو،ماسٹر ابرار،اکرم سیال،ابوبکر،ذوالفقار بھٹی،و دیگر بھی موجود تھے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا کہ ملکی ترقی کا اہم ترین منصوبہ سی پیک سست روی کا شکار ہے جبکہ بجٹ تقریر کے بر عکس تمام شعبوں میں ٹیکسوں کی بھر مار کر دی گئی ہے کشمیر الیکشن میں دھاندلی کر کے 2018کے الیکشن کی تاریخ دہرائی گئی ہے جبکہ آنے والے الیکشنز کی ریہرسل بھی کی گئی ہے ہم ان اقدامات کو مسترد کر تے ہیں ن لیگ فسطائی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور ان سلیکٹیڈ حکمرانوں کو بھگا کر دم لیں ہمارے کارکن ہر سطح پر ان مسلط حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ 

حافظ عبدالکریم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -