شہر سلطان، اوباش کی گھر گھس کر  دو شیزہ سے بداخلاقی،چیخ وپکار پر ملزم فرار، پولیس کارروائی شروع

شہر سلطان، اوباش کی گھر گھس کر  دو شیزہ سے بداخلاقی،چیخ وپکار پر ملزم فرار، ...

  

  مظفرگڑھ(نامہ نگار) اوباش نے دوشیزہ کی بداخلاقی کرڈالی مظفرگڑھ کے نواحی علاقے تھانہ شہرسلطان کی بستی یارے والی کے رہائشی عاشق حسین نے تھانہ شہرسلطان میں درخواست دی کہ اس کی بھتیجی زائدہ مائی   اپنے گھر(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 میں اکیلی تھی ان کا والد فوت ہوگیا ہے ملزم ممتاز  گھر میں داخل ہوگیا اور اس کی بھتیجی زاہدہ مائی کے ساتھ زبردستی بداخلاقی کی زاہدہ نے چیخ وپکار کی تو ملزم ممتاز بھاگ گیا میری قانونی کاروائی کی جائے جس پر پولیس تھانہ شہرسلطان نے ملزم ممتاز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ ملزم ممتاز نے سیشن عدالت جتوئی سے عبوری ضمانت کرالی، مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ درج کیوں کرایا ہے مجھے راضی نامہ دے دو۔

بداخلاقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -