چور، ڈاکو سرگرم، مختلف علاقوں میں وارداتیں، پولیس لاپتہ

 چور، ڈاکو سرگرم، مختلف علاقوں میں وارداتیں، پولیس لاپتہ

  

 ملتان (  وقا ئع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی سمیت دیگر سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے بستی مٹھو مدثر سے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی35ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ الپہ کے علاقے متی تل روڑ محمد عمران سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سمیت نقدی3ہزار وموبائل چھین کر لے گئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے زکریاٹاون تیمور اسلام سے دوڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی 21ہزار و موبائل لے گئے،تھانہ کوتوالی کے علاقے چونگی نمبر9محمد اویس سے دوڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی5(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

ہزار چھین کر لے گئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد عارف کے گھر سے نامعلوم چور طلائی زیور،نقدی وغیرہ مالیت9لاکھ57ہزار چوری کرکے لے گئے۔سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے کاروائی کرتے ہوئے رابری میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا.گرفتار ہونے والے ملزمان میں عثمان ولد ارشاد سکنہ نیو ملتان اور طارق ولد عارف سکنہ نیو ملتان کے نام شامل ہیں۔دوران تفتیش  گرفتار ملزمان  سے 03 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ  برآمد کیا گیا۔ جس میں 80ہزار روپے نقدی اور 01 موبائل فون مالیتی ڈھائی لاکھ روپے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے 1 پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کیں ہیں۔ذرایع کے مطابق مقامی پولیس نے گرفتار ملزمان سے رابری کے 2 مقدمات ٹریس کئے۔جن سے  دونوں مقدمات میں 100 فیصد برآمدگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -