بجلی بل کا معاملہ، وفاقی محتسب آفس کی ہدایت پر میپکو صارف کو ریلیف

بجلی بل کا معاملہ، وفاقی محتسب آفس کی ہدایت پر میپکو صارف کو ریلیف

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ) وفاقی محتسب آفس بہاول پورکی کارکردگی‘واپڈانے 3 لاکھ سے زائدکابل بھیج دیا‘ بل درست کراکے صارف کو ریلیف  دلادیاگیا(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

 تفصیل کے مطابق ریجنل ہیڈوفاقی محتسب آفس بہاول پورڈاکٹرمحمدزاہدملک نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ہارون آبادضلع بہاول نگر کے رہائشی محمدایوب نے وفاقی محتسب آفس بہاول پورمیں درخواست جمع کرائی کی کہ میپکونے اسکے ٹیوب ویل کنکشن کوناجائزطورپر 371000 کابل بھیج دیاہے جوکہ کسی صورت درست نہ ہے جس پر اس معاملہ کی تحقیقات کرائی گئی جس کے نتیجہ میں وفاقی محتسب اسلام آباد سیدطاہرشاہ نے محکمہ کوہدایت کی کہ شکایت کنندہ کوایم اینڈ ٹی کی رپورٹ کے مطابق ریلیف مہیاکیاجائے میپکو نے مذکورہ شکایت کنندہ محمدایوب سکنہ ہارون آباد ضلع بہاول نگر کو353718 روپے کاریلیف مہیاکرتے ہوئے بل کی تصیح کردی 17282 روپے کادرست بل بھیج دیا۔

ریلیف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -