شجاع آباد:پیر کی مریدنی سے مبینہ بداخلاقی،پولیس کارروائی شروع
ملتان (وقائع نگار)تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں پیر نے دم درود کے بہانے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملکر خاتون کو مبینہ بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔جبکہ (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)
متاثرین نے قانونی کارروائی کیلئے مقامی پولیس سے رجوع کرلیا۔ تفصیل کے مطابق گلناز زوجہ محمد وحید قوم راجپوت سکنہ جگوال کالونی شجاع آباد نے ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع آباد کو تحریری درخواست دی ہیکہ اخلاق احمد ولد رزاق قوم راجپوت سکنہ سکندر آباد جو کہ پیری فقیری کرتا ہے.جس کا ہمارے خاندان میں آنا جانا ہے. مورخہ 27 جولائی مذکورہ پیر اپنے ساتھی محمد اجمل ولد نا معلوم سکنہ سکندرآباد میرے گھر پر آیا۔اور دم درود کرنے کے بعد. مجھے ورغلا کر اپنے ساتھ چک ار ایس شجاع آباد میں کسی باغ میں لے گیا۔جہاں دونوں نے بداخلاقی کا نشانہ بنایا. مجھے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتلایا تو جان سے مار دیں گے۔جس کے بعد پولیس نے کاروئی شرو ع کردی ہے۔اور متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا جائے گا۔تاکہ اصل حقائق کھل کر سامنے ا سکیں۔
بداخلاقی