وزیراعلی کے 21ہزار اجرت پر عملدرآمد کیلئے تمام سیکرٹریوں کے احکامات جاری 

  وزیراعلی کے 21ہزار اجرت پر عملدرآمد کیلئے تمام سیکرٹریوں کے احکامات جاری 

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کم سے کم ماہانہ اجرت 21 ہزار روپے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو احکامات جاری کر  دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں صوبائی حکومت کی اعلان کردہ کم سے کم ماہانہ اجرت پر 21 جولائی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔ اس ضمن میں یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عملے کو ماہانہ 21 ہزار روپے اجرت کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -