اپوزیشن احتجاج کی سیاست چھوڑ کر وزیر اعظم کا ساتھ دیں: ڈاکٹر ہشام انعام اللہ 

اپوزیشن احتجاج کی سیاست چھوڑ کر وزیر اعظم کا ساتھ دیں: ڈاکٹر ہشام انعام اللہ 

  

 ٍ سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) خیبرپختونخواکے وزیربرائے سماجی بہبودآباد ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے اپوزیشن پر زوردیاکہ وہ احتجاجی سیاست کی بجائے ملک کے وسیع ترمفاد کے لئے وزیراعظم عمران کاساتھ دیں کیونکہ تاریخ پہلی بار ملک کی قیادت کے لئے ایماندار وزیراعظم ملاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں مختلف اجتماعات سے کرتے ہوئے کیا۔۔اُنہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے پچھلے بہتر سالوں سے ملک پر حکمرانی کرکے قومی دولت باہر منتقل کردی جس کی وجہ پاکستانی عوام تمام تر زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اُنہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہے اور حقیقی طور پر اپنے دل میں عوام کادرد رکھتے ہیں اُنہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن جماعتیں جتنے دھرنے اور احتجاج کرے گی وزیر اعظم عمران خان کسی طورپر اُن کو این آر او نہیں دیں گے اور اُن کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کریں گیپ صzx Q اُنہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیاکہ اپنے اور قوم کاوقت ضیاع کئے بغیر ملک کے وسیع ترمفاد میں وزیر اعظم عمران خان کاہاتھ مضبوط کریں تاکہ وہ بہترطریقے سے عوام کی خدمت کاموقع ملے۔

مزید :

صفحہ اول -