آزاد کشمیر میں دھاندل کا واویلا کرنیوالوں کو عوام نے مسترد کر دیا: پرویز خٹک

آزاد کشمیر میں دھاندل کا واویلا کرنیوالوں کو عوام نے مسترد کر دیا: پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نوشہرہ (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر دفاع  پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھاری اکثریت سے تحریک انصاف کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے عمران خان اس وقت پاکستان اور کشمیر کے سب سے بڑے لیڈر ہیں کشمیر کے عوام نے پرانی سیاسی پارٹیوں کو مسترد کر دیا ہے دھاندلی کا واویلا کرنے والے سیاسی پارٹیوں کو کشمیر کے عوام نے شکست فاش سے دوچار کر دیا ہے آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی کے بعد 2023 کے پاکستان الیکشن میں بھی تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی عوام نے اپوزیشن کا  بیانیہ مسترد کر دیا ہے پاکستان تحریک انصاف اس وقت پاکستان اور کشمیر کی سب سے بڑی  پارٹی بن کر ابھری ہے  ان خیالات  کا اظہار وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے  پاکستان پیپلز پارٹی کی نوشہرہ کاکا خیل کالونی کے سربراہ میاں شہریار خاندان اور ساتھیوں سمیت پرویز خٹک کے ساتھ شامل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا  ضلع نوشہرہ میں میاں شہریار پچھلے تیس سالوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم رن رہا ہے۔اور آخرکار پرویز خٹک کی کوششوں سے  میاں شہریار کو اپنے ساتھ شامل کر دیا اور دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا۔جس پر میاں شہریار بھی پیچھے ہٹ نہ سکے اور پرویز خٹک کے قافلے میں شامل ہوگئے اور مستقبل میں ہر قسم کے تعاون ووٹ اور سپورٹ کی یقین دہانی کرادی*

مزید :

صفحہ اول -