آزاد کشمیرانتخابات میں پی ٹی آئی نے تشدد، دھاندلی کاسہارا لیا، الیکشن کمیشن ناکان رہا: بلاول

    آزاد کشمیرانتخابات میں پی ٹی آئی نے تشدد، دھاندلی کاسہارا لیا، الیکشن ...

  

 کراچی (آئی این پی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا، الیکشن کمیشن انتخابی قواعد کی خلاف ورزیوں پر کارروائی میں ناکام رہا۔ ٹوئٹر پیغام میں بلاول نے کہا کہ گزشتہ انتخابات سے تین نشستیں زیادہ لے کر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں 11 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، مجھے بہترین جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -