معروف دینی شخصیت پیر رحمت کریم کی وفات پر سیاسی پارٹیوں کارنج و غم کا اظہار 

معروف دینی شخصیت پیر رحمت کریم کی وفات پر سیاسی پارٹیوں کارنج و غم کا اظہار 

  

 نوشہرہ (بیورورپورٹ)معروف دینی و مذہبی شخصیت پیر رحمت کریم صاحب کی وفات پر نوشہرہ کے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنما وں نے غم اور رنج   کا اظہار کیا ہے  عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران خٹک نوشہرہ کے سماجی و سیاسی شخصیت خان پرویز خان پاکستان مسلم لیگ کے ایم پی اے اختیار ولی خان شہزاد امین ایڈوکیٹ  پاکستان پیپلز پارٹی کے لیاقت شباب جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کے امیر قاری محمد اسلم جنرل  سیکٹری مفتی حاکم علی حقانی فضل اکبر باچا ایم پی اے ابراہیم حٹک ایم پی اے لیاقت خٹک احد خٹک عوامی نیشنل پارٹی کے  جمال خٹک پاکستان پیپلزپارٹی فاطمہ بھٹو ضلع نوشہرہ کے صدر  حاجی اختر نواز پاکستان تحریک انصاف نوشہرہ کینٹ صدر  راجہ سعید اور پاکستان تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کے اہم رہنما  عالم حسین نے معروف دینی اور مذہبی شخصیت پیر رحمت کریم کے وفات پر  شدید غم اور رنج کا اظہار کیا ہے پیر رحمت کریم صاحب علمی اور مذہبی شخصیت تھے ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوگیا ہے وہ کبھی بھی پر نہیں کیا جا سکے گا ان کی علمی خدمات تاحیات یاد رکھی جائیگی ضلع نوشہرہ معروف دینی اور مذہبی شخصیت سے محروم ہوگئی پیر رحمت کریم  صاحب کی دینی اور مذہبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پیر رحمت کریم صاحب کا شمار ملک کے ممتاز  بزرگ ترین مذہبی  شحصیت میں ہوتا تھا دینا کے ہر کونے میں لاکھوں کی تعداد میں  انکے عقیدت مند موجود ہیں انکی وفات کی خبر پورے ملک میں جنگل میں اگ کی طرح پھیل گئی*۔

مزید :

صفحہ اول -