کورونا وبا  ء کے باعث وزیراعلٰی ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ 

کورونا وبا  ء کے باعث وزیراعلٰی ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ 

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کی وبا کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری سرکلرکے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس کے 14 دفاتر کے علاوہ دیگر دفاتر بند رہیں گے،14 دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کو آنے کی اجازت ہوگی، بند دفاتر کے ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔خیال رہے کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کے مختص 553 وینٹی لیٹرز میں سے 316 پر مریض موجود ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -