جیالوں نے آزاد کشمیر میں فسطائیت کا بھرپور مقابلہ کیا،مرتضیٰ وہاب 

  جیالوں نے آزاد کشمیر میں فسطائیت کا بھرپور مقابلہ کیا،مرتضیٰ وہاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اسٹاف رپورٹر)آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کارکنان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے جیالوں نے جبر، ظلم عمرانی اور فسطائیت کا بھرپور مقابلہ کیا،آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے کارکنان امیدواروں اور رہنماو ں نے مشکل ترین حالات میں الیکشن لڑا جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پولیس، مقامی انتظامیہ پی ٹی آئی کے لئے ووٹ مانگتے رہے لیکن اسکے باوجود گیارہ نشستوں پر کامیابی ثابت کرتی ہے کہ پیپلزپارٹی چاروں صوبوں سمیت آزاد کمشیر کے عوام کی جماعت ہے، آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پی ٹی آئی کے ترجمانوں کے منہ پر طمانچہ ہے وفاقی حکومت کے وسائل اور انتظامی مشینری استعمال نہ ہوتی تو پیپلزپارٹی مزید نشستوں پر کامیاب ہوتی۔ انہوں نے آزاد کمشیر الیکشن کمیشن کے روئیے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

مزید :

صفحہ اول -