گورنر سندھ کی آزاد کشمیر انتخابات میں فتح پر وزیر اعظم کو مبارکباد

گورنر سندھ کی آزاد کشمیر انتخابات میں فتح پر وزیر اعظم کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آزاد کشمیر انتخابات میں تاریخی فتح پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ با شعورعوام نے تحریک انصاف کی قیادت اور پالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیاہے اور اب یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ عوام شفاف اور خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے، عوام نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کیا ہے کہ وہ عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے چوروں اور لیٹروں کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے۔  

مزید :

صفحہ اول -