بھرپور اعتماد پر آزاد کشمیر کے عوام کاانتہائی مشکور ہوں، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھاتا رہوں گا، گلوبل وارمنگ سے بچنے کا واحد حل شجرکاری: وزیراعظم

بھرپور اعتماد پر آزاد کشمیر کے عوام کاانتہائی مشکور ہوں، مسئلہ کشمیر عالمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نیوزایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں الیکشن میں کامیابی پرکہا عوام کا بھرپور اعتماد کرنے پر شکر گزار ہوں، کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھاتا رہوں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا آزاد کشمیر کی عوام کا مشکور ہوں، جنہوں نے اپنے ووٹوں کے ذریعے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا، ان کے اعتماد کے نتیجے میں پی ٹی آئی کو انتخابات میں فتح ملی۔ احساس اور کامیاب پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعہ آزاد کشمیر کوغربت سے نکالنے پر توجہ دیں گے، ہم حکو مت میں احتسا ب اور شفافیت قائم کریں گے۔ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنیوالے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں، کشمیر کا سفیر ہونے کے ناطے میں اقوام متحدہ سمیت عالمی فورموں پر کشمیر کے مسئلے پر آواز بلند کرتا رہوں گا، اقوام متحدہ کو باور کراؤں گا وہ کشمیر سے متعلق کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے۔بعدازاں پیر کو اسلام آباد میں 10بلین ٹری شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ماضی میں درخت لگانے پر توجہ نہیں دی گئی، گلوبل وارمنگ سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ناگزیر ہیں، آنیوالی نسلوں کو آلودگی سے پاک پاکستان دینا چاہتے ہیں، ماضی میں درخت لگانے کے بجائے ان کو کاٹا گیا، گلوبل وارمنگ کیخلاف ہماری مہم کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ پانچ سالوں میں 10 ارب درخت لگائیں گے۔ بدقسمتی سے دنیا کے مقا بلے میں پاکستان میں درخت بہت کم ہیں شجر کاری پر کسی نے توجہ نہیں دی جس کے انتہائی برے اثرات مرتب ہوئے، موسم مزید گرم ہوتا جارہا ہے۔ ہم پاکستان کو ہرا کرکے ہی اس کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ درخت بارشوں میں اضافہ، آلودگی میں کمی اور گرمی کی شدت کو کم کرتے ہیں۔ ہمارے شہری علاقوں میں آلودگی بڑھتی جارہی ہے۔ درخت لگا کر ہی آلودگی میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ تمام پاکستانی شجر کاری مہم کا حصہ بنیں اگر ایک پاکستانی بھی ایک ایک درخت لگائے تو انقلاب آجا ئیگا۔ اگر کسی کے پاس خالی جگہ ہے تو درخت لگائیں۔ گلوبل وارمنگ سے بچنے کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کردی ہے شہر کی ہر خالی جگہ پر درخت لگائیں تاکہ ہم آنیوالی نسلوں کو بہتر ملک دے کر جائیں۔ آزادی کے بعد ہم نے جتنے درخت لگائے اس سے کہیں زیادہ انگریزوں نے لگائے تھے۔ ہم نے جنگلات میں اضافہ کرنے کی بجائے درختوں کو کاٹا۔پاکستا ن موسمیاتی تبدیلی کی مہم میں پوری دنیا کو لیڈ کررہا ہے۔دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب میں کہا عوام کو اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ اور مسابقتی کمیشن  کے ذریعے اشیائے خوردو نوش کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ منافع خوروں اور مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ قیمتوں کے حوالے سے غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف کارواء کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم نے قیمتوں کی مستقل بنیادوں پر نگرانی اور مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے حوالے سے  قائم سیل کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، معاون خصوصی سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔ وزیر خزانہ شوکت ترین،چیف سیکرٹری پنجاب اور بلوچستان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا مستقبل قریب میں پاکستان کی بندرگاہیں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ذریعے اہم تجارتی راستوں کی بنیاد رکھیں گی۔پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کی تجارتی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے سرگرم ہو گیا ہے۔ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم کو ازبکستان دورے کے معاہدوں پر پیشرفت جبکہ رواں ہفتے سرمایہ کاری بورڈ کے اجلاس کی حکمتِ عملی پر بھی بریفنگز دی گئیں، عمران خان نے وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارتی تعلقات کے استحکام کو خوش آئند قرار دیا، وزارتِ تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کی کوششوں کوسراہااور کہا پاکستان بشمول ان ریاستوں کے خطے بھر کو سمندر تک رسائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان نے ایف نائن پارک میں سٹیزن کلب کا دورہ بھی کیا اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، سینیٹر فیصل جاوید، چیئرمین سی ڈی اے ہمراہ  تھے۔
وزیراعظم 

مزید :

صفحہ اول -