حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی،نوٹی فکیشن جاری

  حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی،نوٹی فکیشن جاری

  

اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق  حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن   کے مطابق  پیٹرول پر سیلز ٹیکس شرح 16.4فیصد سے کم کرکے 10.77فیصد کردی جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 17فیصد سیلز ٹیکس کی شرح برقرار رکھی گئی ہے۔مٹی کے تیل پر 6.70فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 0.20فیصد کی شرح برقرار ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ  8جولائی کو حکومت کی جانب سے پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح میں 0.20فیصد کی کمی کا اعلان  کیا گیا تھا، ایف بی آرکی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن میں پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کرکے 16.40 فیصد کردی گئی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیژل پر سیلز ٹیکس کی شرح سترہ فیصد، مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70فیصد اور لائٹ ڈیژل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20فیصد برقرار رکھی تھی۔

پیٹرول

مزید :

صفحہ اول -