محنتی افسران کسی بھی محکمہ کا اثا ثہ ہو تے ہیں،ڈی جی محکمہ اطلاعات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محکمہ اطلاعات سندھ غلام ا لثقلین نے کہا ہے کہ محنتی افسران محکمہ کا اثاثہ ہوتے ہیں کیونکہ وہ اپنی محنت سے نہ صرف اپنے لئے کامیابیاں حاصل کرتے ہیں بلکہ محکمہ کی نیک نامی کا باعث بھی ثابت ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اطلاعات شہید بے نظیر آباد کے ریٹائر ہو نے والے ڈائریکٹر شفیق حسین میمن کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محکمہ اطلاعات سندھ کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائر یکٹرزو انفارمیشن افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزنے مزید کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ کسی بھی افسر کے لیے اعزاز سے کم نہیں ہوتی اور جب کو ئی افسر یا ملازم 30 سے 35 سال کی سروس کے بعد باعزت طریقہ سے ریٹائر ہوتا ہے تو اسے اس بات کااطمنا ن ہوتا ہے کہ اس نے اپنے فرائض انتہائی محنت اور دیانت داری سے ادا کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شفیق حسین میمن نے 31سال کی سروس کے دوران بطور افسر تعلقات عامہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر اپنے فرائض منصبی انتہائی جانفشانی سے ادا کیے۔تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈائریکٹر پریس انفارمیشن محمد سلیم خان نے شفیق حسین میمن کی کراچی میں تعیناتی کے دوران بطور افسر تعلقات عامہ خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی محنتی افسر تھے اور انہوں نے ہمیشہ اپنے کام کو فوقیت دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن و اکا نٹس اختر علی سورہیو نے شفیق حسین میمن کو اجرک کا تحفہ پیش کیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نے انہیں روایتی سندھی ٹوپی پہنائی جبکہ ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا ذوالفقا ر شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر نو شہرو فیروز موسی گوندل نے بھی شفیق حسین میمن کو اجرک کا تحفہ دیا۔