کراچی، مون سون کا  تیسرا اسپیل اگست میں آئے گا

  کراچی، مون سون کا  تیسرا اسپیل اگست میں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) مون سون کا دوسرا اسپیل بارش کیئے بغیر ہی گزرگیا، اب تیسرا اسپیل اگست کے وسط میں پھر شہر میں انٹری دے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم ابر آلود رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔شہر میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔مون سون کے دوسرے اسپیل کے اثرات مشرقی سندھ سے بھی ختم ہو جائیں گے۔ تیسرا اسپیل اگست کے وسط میں پھر شہر میں انٹری دے گا۔