پے پرو اورون لنک کے  درمیان معاہدہ طے پاگیا 

پے پرو اورون لنک کے  درمیان معاہدہ طے پاگیا 

  

کراچی(پ ر)پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والی فن ٹیک کمپنی، PayPro نے شریک رکن کی حیثیت سے 1Link کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔1Link،پاکستان کا پہلا پی ایس او/پی ایس پی اور رقوم کی ادائیگی کرنے والا سب سے بڑا پیمنٹ سسٹم ہے جو ایک ایسے منفرد شراکتی پروگرام کی پیشکش کرتا ہے، جو غیر بینکار اداروں کو 1Link کے پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی سروسز فراہم کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔اس حوالے سے کراچی میں 1Link کے ہیڈ آفس میں PayPro کے سی ای او جناب علی جنجوعہ اور 1Link کے سی ای او جناب نجیب آگراوالا نے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔اس پروگرام کے تحت PayPro،ان سہولیات اور فوائد سے اپنے  کسٹمرز کو پہنچاتے ہوئے  1Link کی پیمنٹ کے وسیع تر انفرااسٹرکچر بشمول 1IBFT اور بل پیمنٹ سسٹم (BPS) سے بھرپور فائدہ اٹھا ئے گا۔1IBFT کی مدد سے رقوم کی منتقلیوں کے حوالے سے نہ صرف ٹرانزیکشن کی لاگت بلکہ ساتھ ہی لگنے والا اضافی وقت بھی ختم ہوجائے گا۔اس کے علاوہ،PayPro اپنے کسٹمرز کو کلیکشن اور پیمنٹس کے حوالے سے بل جاری کنندہ بننے کے لیے BPS کے ذریعے 1BILL کی ادائیگی کی سروس بھی فراہم کرے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -