اوکاڑ ہ، شوہر نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، باپ صدمے سے چل بسا

    اوکاڑ ہ، شوہر نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، باپ صدمے سے چل بسا

  

 اوکاڑہ (نامہ نگار، بیورو رپورٹ) بے رحم شوہر نے بہنوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو آگ لگا دی، جھلس جانے پر ہسپتال میں منتقل، لڑائی چھڑوانے والا سسر دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر جاں بحق۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔اوکاڑہ تھانہ صدر کی حدود نواحی گاؤں 31 ٹو  ایل میں خاوند نے اپنی بہنوں کے ساتھ مل کر بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ متاثرہ خاتون فوزیہ کا جسم بری طرح جھلس گیا گھر میں اکثر نندوں کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس کی وجہ سے بے رحم خاوند الطاف نے طیش میں آکر فوزیہ کو آگ لگا دی۔ متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جھگڑے کے دوران فوزیہ کا سسر امداد نامی شخص دل برداشتہ ہو کر اپنی جان کی بازی ہار گیا جھگڑا ختم کروانے کے دوران سسر کو ہارٹ اٹیک ہوا فوزیہ کا خاوند الطاف موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئی اور قانونی کاررروائی شروع کردی۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے سسر کی اچانک موت پر اور فوزیہ کو آگ لگانے پر اہل علاقہ خوف و ہراس میں مبتلا واقعہ پر ڈی پی او فیصل شہزاد نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی ملزم کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

بیو کو آگ لگا دی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -