ڈی ایس ریلوے کے نازیبا رویہ کے خلاف ڈرائیوروں کی ہڑتال
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی ایس ریلوے سکھر کے نازیبا رویہ کے خلاف ریلوے ڈرائیوروں نے ہڑتال شروع کردی، سکھر:جب تک ڈی ایس سکھر ہٹایا نہیں جائے گا ہڑتال جاری رہے گی،ڈرائیور رہنما، لوکو شیڈ روہڑی میں رننگ اسٹاف نے بھی چھٹیاں جمع کروا دیں، کراچی،لاھور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان مسافر اور گڈز ترانسپورٹ رکنے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس ریلوئے سکھر ڈویڑن کے ملازمین کیساتھ نامناسب روئیہ کے خلاف ڈرائیوروں نے آج سے ریل گاڑیاں چلانے سے انکار کردیا ہے یہ اعلان سکھر ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے ریلوے ڈرائیوروں نے ایک اجلاس میں کیا رہنماؤں کے مطابق چار روز قبل ڈی ایس نے ڈرائیور سے نازیبا گفتگو کی تھی جس پر ہم نے احتجاجا گاڑیاں چلانے سے انکار کرتے ہوئے ہڑتال شروع کردی ہے اور جب تک ڈی ایس سکھرکو ہٹایا نہیں جائیگا ہماری ہڑتال جاری رہے گی رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ چھ دن سے بجلی بند ہے آرام نہیں کرسکے ہیں