رحمت ویلفیئر کے تحت فی سبیل اللہ قربانی،گوشت مستحقین میں تقسیم 

رحمت ویلفیئر کے تحت فی سبیل اللہ قربانی،گوشت مستحقین میں تقسیم 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے نیو کراچی میں قائم اپنے دفتر میں ٹرسٹ کے بانی وچیئر مین رحمت بھائی مرحوم کی روایات کو برقر ار رکھتے ہوئے گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی فی سبیل اللہ قربانی کی گئی اور قربانی کا گوشت ضرورت مند وں اور مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا،جس سے مجموعی طور پر 5ہزار افرادنے استفادہ کیا۔قربانی کا گوشت چیئر مین ٹرسٹ وسابق ٹاؤن ناظم شفیق الرحمن عثمانی اورڈاکٹر خالد کی نگر انی میں تقسیم کیا گیا،جبکہ اس موقع پر شمع کلیم،دین محمد،فیضان اشرف اور عمران جاوید بھی موجود تھے۔دریں اثنا شفیق الر حمن عثمانی نے کہا کہ رحمت بھائی کو ہم سے رخصت ہوئے دوبر س بیت چکے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ دوسری عید الاضحی تھی جب وہ ہم میں نہیں،لیکن ہم نے ان کی روایت کو برقر ار رکھا ہے،یہ سب مخیر افراد کے تعاون سے ہی ممکن ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عید الاضحی پر 5اچھے اور صحت مند گائے قربان کی گئیں اور ان کا گوشت مستحق اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ رحمت ویلفیئر ٹرسٹ لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے۔رحمت بھائی مرحوم کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -