جیکب آباد‘بیگاری کینال میں 30 فٹ چوڑا شگاف، زرعی زمین زیر آب

  جیکب آباد‘بیگاری کینال میں 30 فٹ چوڑا شگاف، زرعی زمین زیر آب

  

جیکب آباد(آئی این پی)جیکب آباد کے علاقے دوداپور کے قریب آرڈی 60 کے مقام پر بیگاری کینال کو 30 فٹ چوڑا شگاف، زرعی زمین زیر آب، اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ نہ پہنچا مزید نقصان خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کے علاقے آرڈی 60 کے مقام پر بیگاری کینال میں 30فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے زرعی زمین زیر آب آنے سے دھان کی فصل متاثر ہوگئی ہے، شگاف کی بروقت اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ شگاف والی جگہ نہ پہنچ سکا جس کی وجہ سے کئی ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی بروقت شگاف پر نہ کرنے کی وجہ سے پانی آبادی کی طرف بڑہنے لگا ہے جس سے مزید نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، دوسری جانب اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کرنے میں مصروف ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے بیگاری کینال کی پشتوں کا مرمتی کام نہ ہونے کے باعث کینالوں میں شگاف پڑنا روز کا معمول بن چکا ہے۔

کینال شگاف

مزید :

پشاورصفحہ آخر -