پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سینئر حکام کی سطح پر مذاکرات ہوئے: دفتر خارجہ 

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سینئر حکام کی سطح پر مذاکرات ہوئے: دفتر ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سینئر حکام کی سطح پر مذاکرات منعقد ہوئے،مذاکرات سعودی وزیرخارجہ کے دورہ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقد ہوئے۔اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ سعودی پاکستان سپریم کو آرڈینیشن کونسل پر فوکس کیا گیا،یہ کونسل دوطرفہ تعلقات کو تزویراتی راہنمائی فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات میں سعودی وفد کی قیادت ایمبیسیدر عید الثقافی نے کی۔

مزید :

صفحہ اول -