ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان

 ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون کی شدید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  آج سے جمعہ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاو الدین،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، فیصل آباد، سر گودھا، میانوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ،ٹانک اورکرک میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان (غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ،نگر، گانچی اورخرمنگ)، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بارکھان، کوہلو،سبی اور ڑوب میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

بارشوں کا امکان 

مزید :

صفحہ اول -