بنوں،مختلف واقعات میں 2 جاں بحق،ہوائی گولی لگنے سے بچی زخمی

بنوں،مختلف واقعات میں 2 جاں بحق،ہوائی گولی لگنے سے بچی زخمی

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)مختلف واقعات میں دو قتل جبکہ ہوائی گولی لگنے  سے چھ سالہ بچی زخمی ہوگئی قتل کی پہلی واردات تھانہ سٹی کی حدود میں واقع مرغی منڈی کے مقام پر ہوئی جہان بھائی نے بھائی کی جان لے لی رپورٹ کے مطابق 41سالہ گلفراز ولد گل دراز سکنہ سوکڑی جبار کو اپنے بھائی نے رقم لین دین کے تنازعہ پر قتل کردیا ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے مقتول کے بھائی میردراز خان کی رپورٹ پر انکے ملزم بھائی عمرقیاز کان ولد گل دراز خان سکنہ حال رہائش پزیر سوکڑی حسن خیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔قتل کی دوسری واردات تھانہ ہوید کی حدود میں واقع زیندی اکبر خان کے مقام پر ہوئی جہاں بستی الیس ضلع بہاول پور پنجاب کے رہائشی نوجوان محمد سجاد ولد محمد مختیار کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا پولیس نے مقتول کے بھائی محمد امتیاز کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ تھانہ صدر کی حدود میں واقع کوٹ بیلی میں 6سالہ بچی جویریا دختر عاصم خان کوٹ بیلی ہوائی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -