کورونا کا زور تھم نہ سکا، مزید3ہزار مثبت کیسز سامنے آگئے، شرح کہاں تک پہنچ گئی ؟ جانئے

کورونا کا زور تھم نہ سکا، مزید3ہزار مثبت کیسز سامنے آگئے، شرح کہاں تک پہنچ ...
کورونا کا زور تھم نہ سکا، مزید3ہزار مثبت کیسز سامنے آگئے، شرح کہاں تک پہنچ گئی ؟ جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 39افراد جاں بحق جبکہ تین ہزار 262 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے ، ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 87 ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار708 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 69 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 139، پنجاب میں تین لاکھ 53 ہزار 695، اسلام آباد میں 85 ہزار 947، بلوچستان میں 29 ہزار 681، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 203 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار 798 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 964 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں پانچ ہزار 840، خیبرپختونخوا چار ہزار 423، اسلام آباد 796، گلگت بلتستان 124، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 614 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -