5افسران سمیت 46 افغان فوجی افغان حکام کے حوالے کردیئے گئے، آئی ایس پی آر

5افسران سمیت 46 افغان فوجی افغان حکام کے حوالے کردیئے گئے، آئی ایس پی آر
5افسران سمیت 46 افغان فوجی افغان حکام کے حوالے کردیئے گئے، آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے پانچ افسران سمیت چھیالیس افغان فوجیوں کونوا ں پاس باجوڑ کے مقام پر افغان حکام کے حوالے کردیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مذکورہ افغان فوجی گزشتہ رات آرندو سیکٹرچترال پہنچے تھے، افغان کمانڈرکی درخواست پر پاک فوج کی طرف سے افغان حکام سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد افغان فوجیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی اور فوجی روایات کے مطابق افغان اہلکاروں کو خوراک اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

خیال رہے کہ یکم جولائی کو بھی 35 افغان فوجیوں نے بارڈر پر پاک فوج سے پناہ طلب کی تھی۔ ان اہلکاروں کو بھی محفوظ پناہ فراہم کرنے کے بعد طریقہ کار کے تحت افغان حکام کے حوالے کردیا گیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -