افغانستان نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

افغانستان نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان ...
افغانستان نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

  

کابل ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے اپنے 17رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، دونوں ملکوں کے دوران سیریز ستمبر میں کھیلی جائے گی ۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز حشمت اللہ شہیدی کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ رحمت شاہ کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔ سکواڈ میں عبدالرحمن، فضل حق فاروقی ، ابراہیم زدران ، اکرام علی خیل ، کریم جنت، محمد نبی ، مجیب الرحمان ، نجیب اللہ زدران ، نوین الحق، نور احمد ، رحمت اللہ گرباز ، راشد خان ، صدیق اللہ ، شاہد کمال شامل ہیں ۔

قیس احمد، سلیم صافی ، شراف الدین اشرف اور یوسف زازئی بھی سکواڈ کا حصہ ہیں جو ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل ہیں ۔حیران کن طور پر مڈل آرڈر اور تجربہ کار بلے باز اشغر افغان کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان اور افغانستان کے مابین سیریز کیلئے جگہ کا انتخاب تاحال نہ ہو سکا مگر امید کی جا رہی ہے کہ سری لنکا کا مقام سیریز کیلئے بہترین انتخاب ہو گا۔ ہمسایہ ممالک پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف سیریز میں آمنے سامنے ہوں گے ، دونوں ممالک اس سے قبل آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہی ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترے ہیں ۔

پاکستان اور افغانستان اب تک چار ایک روزہ میچز میں ایک دوسرے کے مقابل آچکے ہیں جہاں پاکستان چاروں میچز میں فتحیاب ہوا ہے ، اس میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا میچ بھی شامل ہے جو ہیڈنگلے میں کھیلا گیا ، اس میچ میں پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے جیتا تھا۔

مزید :

کھیل -