اوکاڑہ میں شوہر نے اپنی بیوی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی ، لیکن کیوں ؟ انتہائی افسوسناک واقعہ 

اوکاڑہ میں شوہر نے اپنی بیوی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی ، لیکن کیوں ؟ انتہائی ...
اوکاڑہ میں شوہر نے اپنی بیوی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی ، لیکن کیوں ؟ انتہائی افسوسناک واقعہ 

  

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )شوہر نے بہنوں کے ساتھ مل کر بیوی کو بینہ طور پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی ۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع اوکاڑہ کے علاقے صدر کے قریب واقع گاﺅں میں پیش آیا ، اس دوران سسر اپنی بہو کو بچاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔پولیس رپورٹ کے مطابق الطاف نامی شخص نے اپنی اہلیہ فوزیہ پر پٹرول پھینکا اور اپنی بہنوں کی مدد سے آگ لگادی ، جس سے فوزیہ کے جسم کا بیشتر حصہ جھلس گیا ، ابتدائی تحقیقاتی کے مطابق الطاف کی بہنیں اکثر اوقات فوزیہ کے ساتھ لڑتی اور جھگڑتی رہتی تھیں ۔الطاف اپنی بیوی پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا ، اطلاع ملنے پر پولیس ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال پہنچی اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا ۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ، ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -اوکاڑہ -