لاہور کی عدالت نے مذاق کرنے پر قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا 

لاہور کی عدالت نے مذاق کرنے پر قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا 
لاہور کی عدالت نے مذاق کرنے پر قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیشن کورٹ نے مذاق کرنے پر قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سلمان کے اہل خانہ کی جانب سے ملزم اظہر عرف جنگو کو معاف کر دیا گیا جس پر عدالت نے ملزم کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ ملزم کے خلاف تھانہ شاد باغ میں مقدمہ درج تھا اور اس پر 16 سالہ نوجوان سلمان کو قتل کرنے کا الزام تھا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -