سینیٹررضا ربانی کے سیکرٹری کے مغوی بیٹے کو بازیاب کرالیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے نوٹس کےبعد پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کے سیکرٹری کے مغوی بیٹے کو بازیاب کرالیا گیا۔
نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی پولیس کو مغوی کی فوری بازیابی کی ہدایات جاری کی تھیں۔
بعدازاں آئی جی اسلام آباد نے صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور رضا ربانی کے سیکرٹری کے بیٹے کی بازیابی کی تصدیق کی۔
چیئرمین سینیٹ نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوے کہا کہ وفاقی پولیس کی بروقت کارروائی سے اغوا کار کو گرفتار اور رضاربانی کے سیکرٹری کے بیٹے کو بازیاب کرالیا گیا۔