آزاد کشمیر الیکشن، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا: عمران گورایہ

آزاد کشمیر الیکشن، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا: عمران گورایہ
آزاد کشمیر الیکشن، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا: عمران گورایہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ نے کہا ہے کہ کشمیر الیکشن میں دھاندلی کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے گئے ، دن دیہاڑے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ،آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن کے نتائج انجینئرڈ ہیں جو پہلے سے ہی تیار شدہ تھے،حکمران ووٹ سے نہیں  جیتے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں جس جذبے کا مظاہرہ کیا وہ لائق تحسین تھا۔ تمام دن انتخابی ضابطوں کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ قوم کو یہ مناظر یاد رہیں گے،  فائرنگ اور غنڈہ گردی کے ذریعے لوگوں کو ڈرایا دھمکایاگیا لیکن پھر کشمیری عوام نے ن لیگ کو ووٹ ڈالا،لیکن ایک بار پھر2018ءکے الیکشن کی طرح نتائج میں مبینہ طور پرہیر پھیر کیا گیا۔