نور پہلی منزل سے گرکر دروازے کی طرف دوڑی لیکن ۔ ۔ ۔ فوٹیج میں مزید تفصیلات سامنے آگئیں، نجی ٹی وی چینل کا تہلکہ خیز دعویٰ

نور پہلی منزل سے گرکر دروازے کی طرف دوڑی لیکن ۔ ۔ ۔ فوٹیج میں مزید تفصیلات ...
نور پہلی منزل سے گرکر دروازے کی طرف دوڑی لیکن ۔ ۔ ۔ فوٹیج میں مزید تفصیلات سامنے آگئیں، نجی ٹی وی چینل کا تہلکہ خیز دعویٰ

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل نے سی سی ٹی وی ویڈیو کے حوالے سے بتایا کہ    نور  پہلی منزل سے نیچے گرتے ہی دروازے کی طرف دوڑی لیکن ملزم ظاہرجعفر اسے گھسیٹتے ہوئے دوبارہ اندر لے گیا اور دروازہ بند کردیا،  اس واقعے سے متعلق سامنے آنے والی ویڈیو میں گارڈ بھی نظرآرہا ہے لیکن اس نے ملزم کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔یہ دعویٰ جیو نیوز نے کیا۔ 

رپورٹ  کے مطابق   بحالی مرکز کی ٹیم کافی دیربعد ملزم کے گھر پہنچی اور ٹیم کے آنے سے قبل ہی ملزم نور مقدم کو قتل کرچکا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کا موبائل فون برآمد کرلیا جسے فوری فرانزک کے لیے بھجوادیا گیا جب کہ پولیس اب تک ملزم کا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ نہیں کراسکی۔

تفتیش کے مطابق ملزم نے نور مقدم کو پہلے سے طے شدہ پلان کے مطابق قتل کیا اور ملزم نے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ وہ امریکی شہری ہے کسی کو قتل بھی کردے تو اسے پکڑا نہیں جاسکے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -