گھرگھر جا کرکورونا ویکسین لگانےکا عمل شروع

گھرگھر جا کرکورونا ویکسین لگانےکا عمل شروع
 گھرگھر جا کرکورونا ویکسین لگانےکا عمل شروع

  

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں گھرگھر جا کرکورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے ویکسینیشن کا عمل شروع کردیا گیا، ابتدائی طور پر تین مقامات پر یہ عمل شروع کیا گیا۔ 

 وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے شاہ جمال کی یونین کونسل 94 میں قائم 20 پوائنٹس میں سے ایک کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،  میڈیا سے گفتگو  میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے شہر کی 272 یونین کونسلز میں کیمپ لگائے جائیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 14 اگست سے پہلے 18 سال سے زیادہ عمر کی 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگا دی جائے گی۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -