ٹوکیو اولمپکس 2020، ماحور شہزاد مسلسل دوسری شکست کے بعد میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں

ٹوکیو اولمپکس 2020، ماحور شہزاد مسلسل دوسری شکست کے بعد میڈل کی دوڑ سے باہر ہو ...
ٹوکیو اولمپکس 2020، ماحور شہزاد مسلسل دوسری شکست کے بعد میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں

  

ٹوکیو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بیڈمنٹن کے ویمنز سنگلز میں پاکستان کی ماحور شہزاد مسلسل دوسری شکست کے بعد میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 کے مقابلے جاری ہیں ،نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کی بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد اپنا دوسرا گروپ میچ بھی ہار گئیں اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں ،ماحور کو برطانیہ کی کرسٹی گلمور نے بیڈمنٹن کے ویمنز سنگلز میں شکست دی ۔کرسٹی نے میچ کے آغاز سے ہی ماحور کو کھل کر کھیلنے نہ دیا اور دونوں سیٹس میں ماحور کو شکست دی ۔

کرسٹی نے ماحور کو 14-21، 14-21 سے شکست دی ۔

مزید :

کھیل -