پشاور سے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، اسلحہ بھی برآمد

پشاور سے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، اسلحہ بھی برآمد
پشاور سے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، اسلحہ بھی برآمد

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے مردان میں ایک کارروائی کے دوران  مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار کرلئے، ان   کے قبضے سے بارودی مواداور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکا م کا کہنا ہے کہ ملزمان دہشتگر دی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ ایک دہشتگرد کے سرکی قیمت 70 لاکھ اوردوسرے کی 40 لاکھ مقرر تھی۔  برآمد ہونیوالی اشیاء میں اڑھائی کلوگرام بارود،پرائماکارڈ،سیفٹی فیوز، ڈیٹونیٹراوردو دستی بم شامل ہیں جبکہ30 بورپستول،کارتوس اور چھ موبائل فونز بھی ملے ہیں ، مزید   تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -