وزیراعظم عمران خان کے معاون شہزاد اکبر پر سنگین الزام ، پولیس نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کو گرفتار کر لیا 

وزیراعظم عمران خان کے معاون شہزاد اکبر پر سنگین الزام ، پولیس نے تحریک انصاف ...
وزیراعظم عمران خان کے معاون شہزاد اکبر پر سنگین الزام ، پولیس نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کو گرفتار کر لیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ریس کورس پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو ایل ڈی اے آفس سے گرفتار کر لیاہے، وہ ڈی جی ایل ڈی اے سے ملاقات کیلئے گئے تھے ، پولیس نے لوکیشن ٹریس کرتے ہوئے انہیں عمارت کے باہر سے حراست میں لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیر چوہان نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر کے خلاف نجی ٹی وی پروگرام میں مبینہ طور پر سنگین الزامات پر مبنی بیان دیا تھا جس پر وزیراعظم کے مشیر کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ د رج کرنے کیلئے تھانہ ریس کورس میں درخواست دی گئی ۔ مقدمے کی درخواست آنے پر نذیر چوہان تھانے میں گرفتاری کیلئے چلے گئے تھے جس پر پولیس نے انہیں کہا کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں آپ کو حراست میں نہیں لے سکتے ۔ شہزاد اکبر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ نذیر چوہان نے ان کے خلاف ٹی وی پروگرام میں نازیبا زبان استعمال کی جس کی وجہ سے لوگوں میں ان کے خلاف انتشار پھیلا ہے ۔

پولیس کا کہناہےکہ نذیر چوہان کو تفتیش کے لیے تھانہ ریس کورس منتقل کیا جائے جس کے بعد انہیں ایف آئی اے کے سائبر کرائم دفتر منتقل کیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -