وزیر بلدیات بلوچستان نوابزادہ گہرام بگٹی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

وزیر بلدیات بلوچستان نوابزادہ گہرام بگٹی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
وزیر بلدیات بلوچستان نوابزادہ گہرام بگٹی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر بلدیات بلوچستان نوابزادہ گہرام بگٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا  جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق گہرا م بگٹی نے کارکنا ن سے طبیعت کی بہتری کے لئے دعا کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ69 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 139، پنجاب میں تین لاکھ 53 ہزار 695، اسلام آباد میں 85 ہزار 947، بلوچستان میں 29 ہزار 681، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 203 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار 798 ہو گئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -کورونا وائرس -