ایئر عربیہ کا پاکستان کے دو شہروں سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ایئر عربیہ کا پاکستان کے دو شہروں سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
ایئر عربیہ کا پاکستان کے دو شہروں سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایئرعربیہ نے پاکستان کے دوشہروں فیصل آباد اور ملتان کے لیے10 اگست سے ہفتے میں دو   براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

مو قر اخبار گلف بزنس کے مطابق ایئرعربیہ کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی سے ملتان کے لیے پروازیں پیر اور بدھ کے روز جبکہ فیصل آباد کے لیے پروازیں منگل اور جمعرات کے روز چلائی جائیں گی۔ایئرعربیہ ابوظہبی نے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات بھی شیئر کی ہیں جن کے مطابق مسافروں کوچیک ان کے وقت منفی کوڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کا  اصل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جو صرف منظور شدہ لیبارٹریوں سے پرواز کی روانگی سے 72 گھنٹے پہلے حاصل کیا گیا ہو۔

ایئر لائن نے مزید کہا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچے اور خصوصی افراد کورونا  ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -